پاکستان ایک بار پھر ایشین سکواش چیمپئن بن گیا

 ہانگ کانگ(آئی این پی ) پاکستان نے ایشین اسکوائش چیمپئن شپ کے فائنل میں ملائیشیا کو شکست دے کر 14 ویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ہانگ کانگ میں جاری 17 ویں ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان نے اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا اور فائنل میں پاکستان کے فرحان زمان اور فرحان محبوب نے ملائیشین جوڑی کو 1-2 سے شکست دی۔ گرین شرٹس نے ایونٹ کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے 14 ویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔ واضح رہے کہ ایشین اسکوائش چیمپئن شپ کے 17 مقابلوں میں پاکستان نے 14 مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا جب کہ ہانگ کانگ میں حالیہ مقابلوں میں بھی گرین شرٹ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹائٹل کا دفاع کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...