اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) وزیراعظم نوازشریف آج پیر کے روز پاک بحریہ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کریں گے۔نوائے وقت کو معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کو پاک بحریہ کے ہیڈ کوارٹر میں پاک بحریہ کی جنگی تیاریوں اور پاکستان کی سمندری حدود کو لاحق خطرات کے بارے میں بریفنگ دی جائیگی۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندھیلہ نیول ہیڈ کوارٹرز میں وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔