اس برس موبائل فون پر دوستی کر کے 450 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا 37 موت کے منہ چلی گئیں

Jun 16, 2014

ڈیرہ غازیخان ( بیورو رپورٹ)موبائل فون پر دوستی اور شادی کا جھانسہ دے کر صوبہ بھر میں رواں سال کے دوران 450سے زائد نو عمر خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ اجتماعی زیادتی کے نتیجے میں 37خواتین موت کے منہ میں چلی گئیں۔ ایسی خواتین کی عمریں 18سے 20سال کے درمیان تھیں۔ ڈیرہ غازیخان میں بھی 30مئی کو مقامی گیسٹ ہائوس میں کراچی کورنگی کی رہائشی بختاور نامی لڑکی کو ڈی جی خان کے رہائشی عبدالشکور نے شادی کا جھانسہ دے کر بلوایا اور ساتھیوں سمیت اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جبکہ ہفتہ کے روز اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی یاسمین کو موبائل فون پر دوستی کے ذریعے شیخوپورہ سے ڈی جی خان لایا گیا جہاں اجتماعی زیادتی کے باعث اس کی موت واقع ہوگئی۔

مزیدخبریں