زیارت ریذیڈنسی پر حملے کو ایک سال مکمل 14 اگست کو ازسرنو افتتاح ہوگا

Jun 16, 2014

زیارت (آئی این پی) زیارت میں تاریخی قائداعظم ریذیڈنسی پر حملے کو ایک سال مکمل ہوگیا، بلوچستان حکومت کی جانب سے ریذیڈنسی کی بحالی کے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ریذیڈنسی کو گذشتہ سال 15جون کو تخریب کاری کے واقعے میں تباہ کردیاگیا تھا اور اس واقعہ کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔ اب تک اس منصوبے پر 60 فیصد سے زائد کام مکمل کیا جاچکا ہے اور 10اگست تک کام مکمل کرلیاجائیگا اور 14 اگست یوم آزادی پر وہاں قومی پرچم لہرانے کی تقریب کا انعقاد بھی کیاجائیگا۔

مزیدخبریں