کراچی: پولیس، رینجرز اہلکاروں سمیت 40 افراد کا قاتل مقابلے میں ساتھی سمیت ہلاک

کراچی (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس سے مقابلے کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے مشکوک گھر پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ مقابلے کے دوران دو دہشت گرد قمر الزمان اور موسیٰ خان ہلاک ہوگئے۔ ان کے چار ساتھی فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دہشت گرد پولیو ورکرز پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے 10 کلو بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔ انکا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ بتایا گیا ہے کہ قمر الزمان تھانہ سہراب گوٹھ پر حملہ کرنے کا مرکزی کردار اور بدنام ٹارگٹ کلر تھا جس نے پولیس اور رینجرز اہلکاروں سمیت 40 افراد کو قتل کیا۔ دریں اثناء کشمیر روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ سپر ہائی وے اور ناظم آباد میں آپریشن کے دوران پولیس اور رینجرز نے مذہبی تنظیم اور کالعدم جماعت کے رہنمائوں سمیت 19جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن