بنوں اور ہنگو میں تباہی کا منصوبہ ناکام، بروقت کارروائی کرکے دو بم ناکارہ بنا دئیے گئے

بنوں+ ہنگو (ایجنسیاں) تھانہ کینٹ کی حدود میں پولیس کی بروقت کارروائی نے تباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ ریموٹ کنٹرول پانچ کلو وزنی بم کو ناکارہ بنادیا گیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں نواحی علاقہ پیر دل خیل میں رابطہ پل کے ساتھ نامعلوم تخریب کاروں نے بوری میں ریموٹ کنٹرول بم رکھا تھا۔علاوہ ازیں ہنگو مین بازار میں دکان کے ساتھ نصب شدہ ایک کلو وزنی ریموٹ کنٹرول بم کو ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...