ویمن کرکٹ ٹیم کی تشکیل، پی سی بی کیخلاف درخواست ہائیکورٹ نے خارج کر دی

لاہور(وقائع نگار خصوصی)ہائی کورٹ نے پی سی بی کی جانب سے ویمن کرکٹ ٹیم بنانے کے خلاف دائر درخواست عدم پیروی پر مسترد کر دی۔ درخواست گزار ویمن کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پی سی بی نے خواتین کی کرکٹ ٹیم تشکیل دی جو غیرقانونی ہے کیونکہ ویمن کرکٹ ایسوسی ایشن بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ہے اور خواتین کی کرکٹ ٹیم صرف ایسوسی ایشن ہی بنا سکتی ہے۔ عدالت نے پی سی بی کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد عدم پیروی پر درخواست مسترد کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...