یوتھ فٹ بال ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز کل ہوں گے

Jun 16, 2015

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام یوتھ فٹ بال ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز (کل) منگل کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں لئے جائیں ۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹرائلز میں دستیاب بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائیگا اور انہیں عالمی معیار کی تربیت فراہم کی جائے گی۔ یوتھ فٹ بال ٹیم کے ٹرائلز کیلئے کھلاڑیوں کی تاریخ پیدائش یکم جنوری 2013ء اور 31 دسمبر 2014 کے درمیان ہونا ضروری ہے ۔ واضح رہے کہ یوتھ فٹ بال ٹیم بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے گی۔

مزیدخبریں