ہاکی کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے کور کمانڈر کراچی کی خصوصی دلچسپی

لاہور (حافظ محمد عمران/نمائندہ سپورٹس) ہاکی کلب آف پاکستان میں پرانے کرایہ داروں سے نئے ماہدے پر بات چیت شروع کر دیں۔تفصیلات کے مطابق ہاکی کلب کی عمارت میں قائم کاروباری دفاتر کے ماہانہ کرائے میں اضافے کے لئے ایک کمیٹی قائم کر دی ہے۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ذاتی دلچسپی لے کر قومی کھیل کی مستقل بنیادوں پر ’’کمائی‘‘ کا راستہ نکالنے کے لئے عملی اقدامات کئے۔ کمیٹی کرایہ داروں سے معاملات طے کرے گی اور انہیں اپنی تجارتی و کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے موجودہ دور کے مطابق جگہ کے حساب کرایہ مقرر کرنے پر بات چیت ہو گی۔ ذرائع کے مطابق ہاکی کلب کے پرکشش اور مہنگی جگہ پر پرانے کرایہ داروں سے نئے کرایہ پر معاملات طے ہو جاتے ہیں تو تیس لاکھ سے زائد ماہانہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ملیں گے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن صدر اولمپئن چودھری اختر رسول نے اس معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہاکی کلب آف پاکستان میں کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے والے افراد سے نئے مجوزہ کرائے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...