اینٹی ڈینگی ڈے: لاہور سمیت متعدد شہروں میں واکس، سیمینارز اور ریلیاں

لاہور (لیڈی رپورٹر + خبر نگار + سٹاف رپورٹر + نیوزرپورٹر + خصوصی نامہ نگار + نمائندگان) صوبائی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں انٹرنیشنل اینٹی ڈینگی ڈے منایاگیا۔ اس موقع پر یونیورسٹیوں، کالجوں میں سیمینارزاورریلیاں منعقد ہوئیںاور آگاہی کیلئے لوگوں میں معلوماتی پمفلٹس تقسیم کئے گئے۔ پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام انڈر گریجویٹ سٹڈیز سنٹر سے ادارہ تعلیم و تحقیق تک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں منعقدہ سیمینار میں متعلقہ سٹاف کو ڈینگی لاروا اورمچھر کی تلفی سے بچائو کیلئے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں ڈینگی سے آگاہی کیلئے سیمینار میں قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر طاہرہ بٹر کے علاوہ طالبات اور دیگر سٹاف نے شرکت کی۔ یونیورسٹی آف ویٹرنیری اینڈ اینمل سائنسز لاہور میں ڈینگی وائرس اور بیماری کے بارے میں آگاہی کیلئے واک اور سیمینا ر کا اہتمام بھی کیا گیا۔ سائنس کالج وحدت روڈ میں پرنسپل پروفیسرزاہد بٹ کی زیرقیادت آگاہی واک اور سیمینار منعقد ہوا۔ گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج برائے خواتین چونا منڈی میں ڈینگی کے حوالے سے سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا۔ گورنمنٹ کالج ٹائون شپ میں آگاہی سیمینار سے خطاب میںرکن قومی اسمبلی وحید عالم خان نے کہا کہ طالبات گھریلو خواتین میں ڈینگی کے خلاف شعور پیدا کرسکتی ہے۔ گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین مرغزار کالونی میں آگاہی سیمینارسے صوبائی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر کے علاوہ معززین شہر اوراساتذہ کی کثیر تعداد موجودتھی۔ گورنمنٹ کلیۃ البنات ڈگری کالج میںڈینگی آگاہی سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت پرنسپل محترمہ شاہینہ اکبر نے کی۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام بھی انٹرنیشنل اینٹی ڈینگی ڈے منایا گیا۔اس سلسلے میں لبرٹی چوک میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایت پر ڈینگی ڈے کے حوالے سے شالامار ٹائون میں ڈینگی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے بعد گورنمنٹ ڈگری کالج باغبانپورہ شالیمار ٹائون اور گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج شادباغ میں ڈینگی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ داتا گنج بخش ٹائون ڈینگی ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام انسدادِ ڈینگی ڈے کے حوالے سے ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد ٹا ئون ہال میں کیا گیا۔ گلبرگ ٹائون کے زیراہتمام لبرٹی چوک گول چکر سے حفیظ سینٹر تک انٹی ڈینگی آگاہی کاک کا اہتمام کیا گیا۔ لاہور کنٹونمنٹ بورڈ اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈز میں باب پاکسان والٹن سے ڈیفنس موڑ تک انسداد ڈنیگی آگاہی واک کی قیادت رکن صوبائی اسمبلی یاسین سوہل نے کی۔ سمن آباد ٹائون کے دفتر سے گول چکر تک کی جانیوالی میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ محکمہ صحت پنجاب کے زیر اہتمام بھی اینٹی ڈینگی ڈے منانے کیلئے ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ کے آفس سے اسمبلی ہال تک ڈینگی آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔واک کی قیادت ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈینگی کنٹرول ڈاکٹر اسلام ظفر نے کی۔ سر گنگا رام ہسپتال میں محکمہ صحت کی ہدایت کے مطابق ڈینگی ڈے منایا گیا۔ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور کے زیرِ اہتمام جیلانی پارک میں ڈینگی سیمینار کا اہتمام کیا گیا ہے۔ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن ملک مبشر احمد خان کی قیادت میں ڈی آئی جی آفس سے کیمپ جیل تک ڈینگی آگاہی واک ہوئی۔ محکمہ بہبود آبادی پنجاب آفس میں یوم انسداد ڈینگی کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ گوجرانوالہ میں ڈینگی ڈے پر ممبر صو بائی اسمبلی ‘ چیئرمین واسا و جی ڈی اے محمد نواز چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تحفظ ماحولیات کی طرف سے گوجر انوالہ میں ڈینگی کے لاروا کی تلفی کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔حافظ آباد سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق ڈینگی واک میں شریک وزیر مملکت برائے ہیلتھ سروسز اینڈ کوارڈنیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ ڈینگی سے بچائو کا بہترین طریقہ صحت وصفائی کے بنیادی اصولوں کو اپناتے ہوئے اس موذی مرض کا سبب بننے والے مچھر کی پیدائش اور افزائش نسل کے امکان کو جڑ سے ختم کرنا ہے۔ علاوہ ازیں گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد، پاکپتن، ساہیوال، جھنگ، سیالکوٹ، ساہوکا اور دیگر شہروں میں بھی اس سلسلے میں تقریبات منعقد ہوئیں۔

ای پیپر دی نیشن