قصور+ فیصل آباد (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) قصور، فیصل آباد میں مختلف وجوہات 2 نوجوانوں نے زندگی ختم کر لی۔ تفصیلات کے مطابق جب بستی لال شاہ قصور میں گھریلو ناچاقی پر دلبرداشتہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا اعجاز احمد کا اپنے والدین سے گھریلو جھگڑا چلا آ رہا تھا وقوعہ کے روز اس کی اپنے والدین کے ساتھ منہ ماری ہو گئی تو اس نے گندم میں رکھنے والی زہرلی گولیاں نگل لیں جنرل ہسپتال لاہور ریفر کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔ فیصل آباد میں رشتہ کے تنازعہ پر بیس سالہ نوجوان نے کنپٹی پر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تھانہ جھنگ بازار کے علاقے باؤ والا بانساں والی گلی میں رشتہ کے تنازعہ پر علی حسن کے 20 سالہ بیٹے ثاقب نے خود کو گولی مار لی۔
گھریلو جھگڑے، قصور اور فیصل آباد میں 2 نوجوانوں نے زندگی ختم کر لی
Jun 16, 2015