قصور، فیروز والہ، فاروق آباد میں 2 لڑکوں سمیت 3 افراد ڈوب کر جاں بحق

Jun 16, 2015

قصور+ فیروز والا+ فاروق آباد (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگار) قصور، فیروز والہ، فاروق آباد میں 2 لڑکوں سمیت 3 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ستوکی کا 45 سالہ اور 6 بچوں کا باپ فرمان علی گائوں کے قریب سے گزرنے والے راجباہ میں نہا رہا تھا توازن بر قرار نہ رکھنے پر گر کر ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ننگل ساہراں میں نوعمر لڑکا اسد نامی گھر سے باہر نکلا جو اچانک لاپتہ ہو گیا، دوسرے روز نعش پانی کے جوہڑ سے ملی۔ فاروق آباد میں 12 سالہ محسن جو کہ تھانہ صدر کے علاقہ ٹھٹھ نستر کا رہائشی تھا شدید گرمی کی وجہ سے سیم نالے میں نہا رہا تھا اچانک ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ گھر میں کہرام مچ گیا۔

مزیدخبریں