روہنگیا مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کیخلاف پاکستانی کمیونٹی کا وائٹ ہائوس کے باہر احتجاجی مظاہرہ

واشنگٹن (آن لائن) میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر جاری مظالم کے خلاف پاکستانی کمیونٹی نے واشنگٹن میں وائٹ ہائوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں شریک افراد نے مختلف بینر اٹھا رکھے تھے جن پر روہنگیا مسلمانوں کی تصاویر اور ان کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ عالمی دنیا اپنی خاموشی توڑے اور روہنگیا مسلمانوں کو ان کے حقوق دلوائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکہ اور دیگر ممالک کو برما حکومت اور خصوصاََ میانمار کی انسانی حقوق کی علمبردار آنگ سان سوچی پر دبائو بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ اس قتل عام کو روکا جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...