کراچی (آن لائن) سابق صدر زرداری نے معروف صنعتکار صدر الدین ہاشوانی کی کتاب میں لگائے الزامات کے خلاف مصنف اور پبلشر کے خلاف 2 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ صدر الدین ہاشوانی کی کتاب میں لگائے گئے الزامات پر سابق صدرآصف علی زرداری نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ندیم اختر پر مشتمل سنگل بینچ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے دلائل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ زرداری نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مصنف نے اپنی کتاب جو نومبر 2014 میں شائع ہوئی، میں ان کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگائے ہیں۔ زرداری نے کتاب کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔
زرداری کا ہاشوانی اور ان کی کتاب کے پبلشر کیخلاف 2 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ
Jun 16, 2015