اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کی بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیاد پر کرانے کی درخواست سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی طرف سے دائر اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیاد پر کرانے کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔ ہائیکورٹ کا ڈویژنل بنچ (آج) منگل کو درخواست کی سماعت کرے گا۔ پیر کو تحریک انصاف کی طرف سے اسلام آباد میں جماعت بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن کرانے کی درخواست دائر کی گئی تھی ، پی ٹی آئی کے رہنماء اسد عمر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ جس قانون کے تحت انتخابات کرائے جارہے ہیں۔ اس میں غیر جماعتی بنیادوں کا ذکر ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرائے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...