اسلام آباد ہائیکورٹ: نواز شریف جلا وطنی کا معاہدہ طلب کرنے کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب

Jun 16, 2015

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کے پرویز مشرف کے ساتھ جلا وطنی کا معاہدہ طلب کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ۔پیر کو مسلم لیگ ہائوس قبضہ کیس کی سماعت عدالت عالیہ کے جسٹس نور الحق قریشی پر مشتمل سنگل بینچ نے کی۔ مقدمے کی سماعت شروع ہوئی تو مسلم لیگ (ق) کے کونسل سردار عبدالرزاق نے متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی کہ نواز شریف نے پرویز مشرف کے ساتھ جلا وطنی کے معاہدے میں مسلم لیگ اور مسلم لیگ ہائوس کے اپنے تعلق بارے واضح طور پر بیان دیا ہے لہذا فاضل عدالت نواز شریف کی جلا وطنی کا معاہدہ طلب کرے۔ مسلم لیگ (ن) کے وکیل قوسین ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پرویز مشرف کے دور میں وجاہت فورس کے ذریعے ق لیگ نے قبضہ کر لیا۔ مارگلہ روڈ پر مسلم لیگ ہائوس ہماری ملکیت ہے۔ فاضل عدالت نے مسلم لیگ (ق) کی متفرق درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

مزیدخبریں