کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں 7 سال بعد تشکیل دیدی گئیں۔ قائم مقام سپیکر کی صدارت میں 7 قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینز کا انتخاب مکمل ہو گیا۔ عبدالمجید اچکزئی پبلک اکائونٹس، حاجی محمد اسلام منصوبہ بندی و ترقیات، لیاقت علی آغا داخلہ و قبائلی امور، کشور احمد جتک کھیل، سیاحت، آثار قدیمہ، سردار در محمد ناصر چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے صنعت و حرفت و معدنی ترقی اور ڈاکٹر رقیہ ہاشمی صحت و بہبود آبادی کی چیئرپرسن ہوں گی۔ قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینز کو گاڑیوں کی چابیاں سپرد کر دی گئیں۔
7 سال بعد بلوچستان اسمبلی کی بھی قائمہ کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں
Jun 16, 2015