رضا ربانی کا ارکان سینٹ کی تنخواہوں اور مراعات کو ویب سائٹ پر ڈالنے کا فیصلہ

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے چیئرمین سمیت تمام ارکان سینیٹ کی تنخواہوں‘ الاؤنسز اور دوسری مراعات کو ویب سائٹ پر ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ روز نوائے وقت سے غیر رسمی تبادلہ خیال میں سینیٹ کے چیئرمین نے بتایا کہ ایک تاثر یہ ہے کہ سینیٹرز مراعات یافتہ لوگ ہیں۔ اس تاثر کو ختم کرنے کے لئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ چیئرمین‘ ڈپٹی چیئرمین اور تمام سینیٹروں کو دی جانے والی تنخواہ اور دیگر الاؤنسز کو ویب سائیٹ پر ڈالا جائے گا تاکہ پاکستانی شہری جان سکیں کہ ارکان سینیٹ کو کتنی مراعات حاصل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...