لاہور (خصوصی نامہ نگار) بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جانا چاہئے، بھارت کبھی پاکستان کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا‘ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کے خلاف سازشیں کی ہیں، دہشت گردوں کے نیٹ ورک توڑنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل صوبہ پنجاب کے صدر علامہ سبطین سبزواری نے کہاکہ بھارتی انتہا پسند وزیراعظم مودی مسلمانوں اور خاص طور پر پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف ہیں اور بھارتی وزراء آئے روز پاکستان کے خلاف بیان دے رہے ہیں۔
بھارت کبھی پاکستان کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا: علامہ سبطین سبزواری
Jun 16, 2015