صوفیا کا پیغام امن، محبت اور بھائی چارے پر مبنی ہے: مقررین

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکز برائے صحت اور صنفی مساوات ’’ چینج ‘‘ نے امید جواں کے تعاون سے فلیٹیز ہوٹل لاہور میں صوفی امن کانفرنس کا انعقاد کیا۔ صوفیاکاسارا پیغام ہی امن ، محبت اور بھائی چارے پر مبنی ہے۔ بزرگ ہمیشہ عالمگیر زبان استعمال کرتے ہیں اور یہ عالمگیر زبان ہی محبت کی زبان ہے۔ صوفیا کرام کا پورا پیغام ہی عشق پر مبنی ہے ۔اگر ہم صوفیا کرام کے پیغام محبت پر مکمل عمل نہیں بھی کر سکتے تو کم از کم نفرت کو ترک کر کے ایک دوسرے کا خون بہانا تو چھوڑ سکتے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایم این اے پرویز ملک، محترمہ کرن ڈار (ایم این اے)نے کہا کہ ماں صوفیا کا ایک روپ ہے جو زندگی کے ہر موڑ پر اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ تقریب سے سعدیہ سہیل ایم پی اے، ڈاکٹر صغریٰ صدف ڈائریکٹر پلاک، سلمان عابد تجزیہ کار، محدوم باقر حسین، عباس کرمانی اور سید محمد علی رضا نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن