کراچی میں ہڑتالیں نہ ہونےسے متعلق بیان دیا: نوازشریف

قومی اسمبلی سےخطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے گورنرسندھ سے کراچی میں ہڑتالیں نہ ہونے سےمتعلق بات کی تھی جس کو غلط انداز میں پیش کیا گیا،وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں کہ رشید گوڈیل میری وضاحت سے مطمئن ہوجائیں گےوزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ سندھ میں پانی کے منصوبےکے فور کیلئےآدھے پیسے وفاقی حکومت دے گی جبکہ کراچی کے ترقیاتی بجٹ کیلئے بھی پچاس فیصد وفاقی حکومت دے گی،انکا کہنا تھاکہ کراچی گرین بس کے لیے پانچ ارب روپے جاری کرچکے ہیں،، گرین لائن منصوبہ کراچی کے عوام کے لیے ایک تحفہ ہے،اس منصوبے کے لیے تمام فنڈز وفاق ادا کرے گا,وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ سندھ کے ترقیاتی کاموں کے لیے دو ارب روپے جاری کرچکے ہیں،کراچی حیدر آباد موٹروے کو دو سال میں مکمل کرلیا جائے گا،،اس کے علاوہ بھی سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کئی ترقیاتی منصوبے شروع کررہے ہیں،ملک میں سڑکوں کا جال بچھا کر اسے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ جوڑنا چاہتےہیں

ای پیپر دی نیشن