لندن (بی بی سی) جنوبی بحرالکاہل کے ملک وانواتو کے سرکاری ریڈیو اور ٹی وی کی نشریات بجلی کے بل کی عدم ادائیگی کے سبب معطل ہو گئیں۔ ریڈیو وانواتو اور ٹیلی ویڑن بلونگ وانواتو پر مکمل بلیک آو¿ٹ رہا اور ملک بھر میں لوگ انہیں سننے یا دیکھنے سے قاصر رہے۔انکی بجلی بقایہ جات ادا نہ کرنے کی پاداش میں گذشتہ ہفتے کاٹ دی گئی تھی۔پیسِفک نیوز ویب سائٹ کے مطابق سرکاری وی بی ٹی سی، جس کے تحت دونوں سروسز کام کرتی ہیں، ان کی بجلی بقایہ جات ادا نہ کرنے کی پاداش میں گذشتہ ہفتے کاٹ دی گئی تھی، لیکن وہ ڈیزل جنریٹر کی مدد سے پروگرام نشر کرتے رہے۔ تاہم یہ انتظام زیادہ دنوں تک نہ چل سکا اور پیر کو ایندھن ختم ہو گیا جس کے نتیجے میں دونوں ٹی وی اور ریڈیو سٹیشن خاموش ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق منگل کو بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ جب وی بی ٹی سی تقریباً ایک لاکھ امریکی ڈالر کے بقایہ جات ادا کرنے سے قاصر رہی تھی تو پہلے بھی ایسا ہی معاملہ پیش آیا تھا۔