لاہور+ اسلام آباد (خبر نگار+ صباح نیوز) پی آئی اے نے اندرون و بیرون ملک پروازوں میں نئے کھانے متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جبکہ پی آئی اے نے عید الفطر پر ٹکٹ سستے کرنے کا اعلان کیا ہے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کیلئے کرائے میں 25 فیصد تک کمی کا اعلان کیا گیا ہے ۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر برنڈ ہلڈن برانڈ نے بتایا کہ پی آئی اے یکم جولائی سے اندرون ملک و بیرون ملک بزنس اور اکانومی کلاس کے مسافروں کیلئے دوران پرواز نئے کھانے شروع کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں پی آئی اے فلائٹ کچن کا دورہ کیا جہاں پر ان کو نئے کھانوں کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ علاوہ ازیں پی آئی اے کی جانب سے کرایوں میں کمی کا اعلان عید کے 3 دن کے لئے کیا گیا ہے ۔ قومی ائر لائن کے مسافروں کے لئے عید کے لئے اعلان کردہ پیکج کے تحت رعایتی ٹکٹ کی بکنگ جمعرات سے شروع کی جائے گی۔ پی آئی اے پر سفر کرنے والے افراد اس سہولت سے صرف عید کے تین ایام کے لیے ہی مستفید ہوں گے ۔
پی آئی اے کا پروازوں میں نئے کھانے متعارف کرانے، عید پر کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان
Jun 16, 2016