کالاباغ ڈیم کی تعمیر کیلئے ریفرنڈم، جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

لاہور(وقائع نگار خصوصی)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میںکالا باغ ڈیم کی تعمیر نہ کرنے پر ملک گیر سطح پر ریفرنڈم کرانے کے لئے جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفراللہ کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی حکومت، مشترکہ مفادات کونسل اور سیاسی جماعتیں کالا باغ ڈیم تعمیر کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں، وفاقی حکومت مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کرانے کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی۔ کالا باغ ڈیم کی جلد تعمیر کیلئے ملک گیر سطح پر ریفرنڈم کرانے کے احکامات صادر کئے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...