لاہور (سٹاف رپورٹر) شالیمار کے علاقے میں 6 سالہ بچی پراسرار طور پر ہلاک ہو گئی۔ ماں نے باپ پر بیٹی کو قتل کرنے کا الزام لگا دیا اور تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی۔ معلوم ہوا ہے کہ شیلر چوک کے رہائشی عمران کی بیوی روبینہ شوہر سے جھگڑے کے بعد 10 روز قبل اپنے میکے بھکر چلی گئی۔ گذشتہ روز عمران کی 6سالہ بیٹی ام حبیبہ پراسرار طور پر دم توڑ گئی جس پر اس کی ماں روبینہ کو اطلاع کی گئی روبینہ نے بیٹی کی ہلاکت پر تھانہ شالیمار میں خاوند عمران کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی جس میں عمران پر بیٹی کو قتل کرنے کا الزام لگایا گیا۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوا دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر بچی کی موت طبعی ہے لیکن میاں بیوی کے جھگڑے کی وجہ سے معاملہ بگڑ گیا جس پر تحقیقات جاری ہیں۔
شالیمار: 6 سالہ بچی پراسرار طور پر جاں بحق، ماں نے باپ پر قتل کا الزام لگا دیا
Jun 16, 2016