اورلینڈو (اے ایف پی) ایف بی آئی حکام اور فیڈرل پراسیکیوٹرز نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ میں مسلمانوں کیخلاف دھمکیاں برداشت نہیں کی جائیں گی۔ شہری حقوق کی خلاف ورزیوں کی ترجیحی بنیادوں پر تفتیش ہوگی۔ اسسٹنٹ سپیشل ایجنٹ ران ہاپر نے خبردار کیا کہ مسلمانوں کیخلاف دھمکیاں بند کی جائیں۔امریکی شہر اورلینڈو کے ہم جنس پرست نائٹ کلب کے حملہ آور کی اہلیہ پر حملے کے سلسلے میں فرد جرم عائد کی جا سکتی ہے۔ استغاثہ نے حملہ آور عمر متین کی اہلیہ نور سلمان سے تفتیش کے لیے ایک گرینڈ جیوری بلائی ہے۔ اطلاعات کے مطابق نور سلمان نے پولیس کو بتایا کہ پلس نائٹ کلب پر حملے سے باز رکھنے کے لیے انہوں نے اپنے شوہر سے بات کی تھی۔ خیال رہے کہ ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں کیے جانے والے حملے میں 49 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہوئے تھے اور یہ امریکہ کی تاریخ میں فائرنگ کا مہلک ترین واقعہ ہے۔ذرائع نے بتایا کہ عمر متین نے پلس نائٹ کلب پر حملے کے دوران دوستوں کو تین فون کئے۔
امکان