صوابی: ایم کیو ایم کے سینیٹر محمد علی سیف کے بھائی نے گھریلو ملازم کو گولیاں مار کر قتل کر دیا

صوابی(آئی این پی) ایم کیو ایم کے سینیٹر محمد علی سیف کے بھائی نے اپنے ملازم کو نامعلوم وجوہات کی بناء پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس تھانہ کالو خان کی رپورٹ کے مطابق مقتول ملازم تاج ولی کی بیوہ نے ایف آئی آر درج کر اتے ہوئے بتایا کہ اس کے شوہر تاج ولی کو گذشتہ رات اس کے مالک سیف الاسلام نے بیٹھک میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا وجہ قتل معلوم نہیں پولیس کے مطابق ملزم سیف الاسلام ایم کیو ایم کے سینیٹر محمد علی سیف کے بھائی ہے جب کہ مقتول تاج ولی اپنے اہل خانہ سمیت سیف الا سلام کے گھر میں رہائش پذیر تھا۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...