راجستھان: 54 دلہنوں کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالا ’’جمائی راجہ‘‘ تنہا مر گیا

Jun 16, 2016

جے پور (نیوز ڈیسک) پاکستانی سرحد سے متصل بھارتی ریاست راجستھان میں مختلف واقعات کے دوران 54 دلہنوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا تنہائی کا شکار ہو کر مر گیا جے رام جٹ ضلع باڑمیر کے گائوں نمبل کوٹ کا رہنے والا تھا یہ گائوں پاکستانی سرحد سے چند کلومیٹر دور ہے پولیس کے مطابق راجستھان میں بچین کی شادیوں کے رواج کی وجہ سے لڑکیوں نے کبھی اپنے شوہر کو دیکھا نہیں ہوتا بڑا ہونے پر رخصتی کے بعد انہیں انکے سسرال کی طرف سے دیئے گئے گھر میں پہنچایا جاتا ہے جے رام جٹ وہاں انکا شوہر بن کر پہنچ جاتا اور درندگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد زیورات بھی لوٹ لیتا پولیس اسے کبھی پکڑ نہ سکی بلکہ سرکاری فائلوں میں ’’جمائی راجہ‘‘ کا خطاب دیئے رکھا تھا۔ 54 سالہ رام جٹ اپنے گھر میں اکیلا رہتا تھا اس کی سڑتی ہوئی نعش گزشتہ روز برآمد ہوئی۔

مزیدخبریں