ترکی کی پانچ یونیورسٹیاں یورپ اور وسطی ایشیا کی پانچ بہترین یونیورسٹیوں میں شامل

لندن (اے پی پی) ترکی کی پانچ یونیورسٹیاں یورپ اور وسطی ایشیا کی پانچ بہترین یونیورسٹیوں میںشامل ہیں۔ برطانوی ادارے کیو ایس کی جاری کردہ فہرست میں ترکی کی پانچ یونیورسٹیوں کو یورپ اور وسطی ایشیا کی بہترین یونیورسٹیاں قراردیا گیا ہے۔ گزشتہ سال کی فہرست میں 17 نمبر پر موجود باسفور س یونیورسٹی امسال نویں نمبر پر آنے میں کامیا ب رہی جبکہ بلکنت بارہویں، سابانجی 13 ویں ، مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی 14 ویں اور کوچ یونیورسٹی 16 ویں نمبر پر رہیں ۔اس فہرست میں ترکی کی یہ پانچ یونیورسٹیاں یورپی اوروسطی ایشیا کی پہلی بیس یونیورسٹیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن