اویس مظفر ہر قسم کی کرپشن میں ملوث رہے‘ روکنے پر ٹیکہ لگنے کی دھمکی دی : ڈاکٹر عاصم حسین

Jun 16, 2016

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر عاصم کے بیان کی ویڈیو میڈیا پر جاری کی گئی ہے، ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ اویس مظفر نے ہر قسم کی کرپشن میں ہاتھ ڈالا۔ اویس مظفر کو آصف زرداری نے پالا۔ دوسری حکومت آنے کے بعد اویس مظفر کے بارے میں معلوم ہوا۔ اویس مظفر وزیراعلیٰ نہ ہوتے ہوئے بھی وزیراعلیٰ بن گئے تھے۔ اویس مظفر دواﺅں کی خریداری میں کرپشن کرتے تھے۔ زمینوں کی کرپشن میں بھی ملوث تھے۔ زمینوں کے معاملے میں جہاں ہاتھ ڈالا وہ اس میں شامل تھا۔ ایک بار مجھے ڈاکٹر نے کہا ایک ویکسین 600 کی تھی ایک ہزار میں خریدی گئی۔ میں نے تحقیقات کیں تو بات صحیح نکلی۔ اویس مظفر کی شکایت آصف زرداری کو کی تھی۔ شکایت پر ٹپی نے دھمکی دی اور کہا ایسا ٹیکہ لگاﺅں گا کہ یاد رکھو گے۔ذرائع مظفر ٹپی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کے زیر حراست دباﺅ میں دیئے گئے بیان کی کوئی حقیقت نہیں۔ ایسے بیانات محض بدنام کرنے کیلئے دلوائے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے کہا ہے کہ انکے موکل کی جاری کی گئی ویڈیو انکا اصل موقف نہیں بلکہ انکو لکھی ہوئی تحریر پڑھنے کیلئے دی گئی۔


ڈاکٹر عاصم

مزیدخبریں