امریکی سینٹ نے بھارت کو دفاعی پارٹنر بنانے کیلئے ترمیمی بل مسترد کر دیا

Jun 16, 2016

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکی سینٹ نے گزشتہ روز بھارت کو بطور عالمی سٹرٹیجک اور دفاعی پارٹنر تسلیم کرنے کیلئے ترمیمی بل مسترد کر دیا ہے۔ یہ بل ری پبلکن سینیٹر جان مکین نے پیش کیا تھا۔ سینیٹر مکین نے کہا ہے کہ وہ یہ بل مسترد ہونے پر مایوس ہیں۔ مکین نے مزید کہا کہ سینٹ بہت سے معاملات جو ہماری قومی سلامتی کیلئے انتہائی نازک ہیں ان پر بحث کرنے کے قابل نہیں ہے۔ یاد رہے بارک اوباما اور وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان بات چیت کے بعد بھارت کو بڑا دفاعی پارٹنر قرار دیا گیا تھا۔ مکین کا کہنا ہے سینٹ ان افغان شہریوں کیلئے خصوصی ویزوں کی تعداد بڑھانے کے قابل نہیں ہے جنہوں نے افغانستان میں خطرہ مول لیکر امریکی شہریوں کی مدد کی اور انکی زندگیاں اب بھی خطرے میں ہیں۔ امریکہ اور بھارت کے درمیان گزشتہ 2 دہائیوں میں تعلقات بہت بہتر ہوئے ہیں۔
مسترد

مزیدخبریں