نیویارک (اے ایف پی) افغان خاتون فاطمہ رحمتی نے جب سنا کہ اورلینڈو میں حملہ کرنیوالا افغان نژاد امریکی تھا تو اسے جیسے جھٹکا لگا اور وہ خوفزادہ ہو گئی۔ اسے یہ خدشہ ہوا کہ یہاں امریکہ میں کمیونٹی کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے کیونکہ سیاسی ماحول زہریلا ہوتا جا رہا ہے۔ ادھر افغانستان میں خدمات انجام دینے والے سابق امریکی فوجی عمران یوسف نے اورلینڈر کے حملے میں بیسوں شہریوں کو بچایا۔ وہ وہاں بطور بائونسر کام کرتے ہیں۔