گوجرانوالہ ، بیوی کے عید کےلئے رقم کے تقاضے پر شوہرنے خود کو آگ لگالی

گوجرانوالہ کے علاقے بسمہ اللہ کالونی میں محنت کش شوہر نے بیوی کی جانب سے عید کی خریداری کےلئے رقم کے تقاضے پر دل برداشتہ ہو کرخود کو پٹرول چھڑک کر آگ لگالی،60فیصد جسم جھلس گیا،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے بسمہ اللہ کالونی کا رہائشی عابد محنت مزدوری کرکے اپنے گھر والوں کا پیٹ پالتا ہے، تنگدستی کے باعث عابد کی اپنی بیوی سے اکثر لڑائی رہتی تھی۔  عابد کی بیوی نے اس سے عید کی تیاری کے لیے رقم کا تقاضا کیا تو دونوں کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوگئی، عابد بیوی کے طعنوں سے اس قدر تنگ آیاکہ اس نے پیٹرول چھڑک کر خود کو ہی آگ لگالی، جس کے بعد عابد کو تشویش ناک حالت میں طبی امداد کےلئے سول ہسپتال منتقل کر دیاگیا جہاں اس کا علاج جاری ہے تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ عابد کے جسم کا 60 فیصد حصہ جل چکا ہے، اس کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے ۔ہسپتال میں زیرعلاج عابد نے اپنے بیان میں کہا کہ بیوی 2 دن سے عید کی شاپنگ کےلئے 15 ہزار روپے مانگ رہی تھی جب کہ میرے پاس محض 2 ہزارروپے ہی تھے جو بیو ی کو دے دیئے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...