کراچی (نیوز رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ وزیراعظم مظلوم بننے کے لیے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ،قوم نے دیکھا کہ وزیراعظم کی پیشی میںڈان لیکس کا مجرم بھی ہمراہ تھا۔حکومت ان لمحات کو تاریخی بنانے کے ساتھ یہ بھی کہے کہ آج کا دن اس قوم کے لیے شرمناک دن تھا۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے عادل ہائو س سے جاری بیان میں ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کی پیشی نے ثابت کردیا ہے کہ اس ملک کا وزیراعظم چور ہے ۔