وزیراعظم کی پانامہ میں پیشی اعلیٰ ظرفی ہے : عبدالغفور راشد

لاہور(خصوصی نامہ نگار) پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیرمین ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے وزیر اعظم کی طرف سے پانامہ جے آئی ٹی میں ذاتی طور پر پیش ہونے کو اعلیٰ ظرفی اورموجودہ سیاست میں احتساب کی بہترین مثال قراردیا اس سے جمہوریت اور عدلیہ پر اعتماد بڑھے گا۔ اداروں کا وقار بلند ہوا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ وزیراعظم نے خوش دلی سے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر شفافیت کی اچھی مثال قائم کی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...