بھارت نے پاکستان کے مسئلہ کشمیر پرروسی صدر کی ثالثی کی پیشکش کے دعوے کو مسترد کردیا

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت نے پاکستان مسئلہ کشمیرپرروسی صدر کی ثالثی کی پیشکش کے دعوے کو مسترد کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل کودہشت گردی سے پاک ماحول میں دوطرفہ طور پر حل کرنے کیلئے بھارت کی پوزیشن کے بارے میں آگاہ ہے ۔ اس سے قبل پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا تھاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر نوازشریف سے ملاقات میں روسی صدر ولایمر پیوٹن نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کی تھی ۔

دعویٰ مسترد

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...