کابل (نیٹ نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) افغان صوبے ہلمند میں افغان فضائیہ کی بمباری میں 43 طالبان جنگجو مارے اور بیسیوں زخمی ہو گئے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے کہا طالبان کی متعدد پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا۔ مرنیوالوں میں اہم کمانڈر بھی شامل ہیں تاہم ترجمان طالبان نے بمباری میں ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی۔ ادھر میڈیا کے مطابق نواحی مغربی علاقے کی مسجد کے قریب دھماکے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ داعش نے افغانستان میں تورا بورا کی غاروں پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے لیکن طالبان نے اس دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے کہا مذکورہ غاروں پر ان کا قبضہ برقرار ہے۔ ترجمان داعش نے افغانستان کے کئی اضلاع پر قبضے کا دعویٰ بھی کیا ہے اور جنگ کے خوف سے بھاگنے والے دیہاتیوں سے کہا کہ وہ واپس آ جائیں اور اپنے گھروں میں رہیں۔ طالبان ترجمان نے کچھ علاقوں سے داعش کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔
افغانستان دعویٰ