پاکستان‘ افغانستان مذاکرات کے ذریعے اختلافات ختم کریں: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

واشنگٹن /کابل(آئی این پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتیونیو گوئٹرئیس نے پاکستان اور افغانستان پر مذاکرات کے ذرےعے اختلافات کو ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان تنازعے کے پرامن حل کی ضرورت ہے ،افغان تنازع میں ملوث فریق خونریزی کو بند کرنے کیلئے سیاسی حل تلاش کرنے کی کوشش کریں۔امریکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے افغان رہنماﺅ ں سے مذاکرات کیے، اور انھیں اس بات کا یقین دلایا کہ اقوام متحدہ تشدد اور مشکلات کے وقت افغانستان کے ساتھ کھڑا ہے۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کابل اور اسلام آباد کو تمام اختلافات کا بات چیت کے ذرےعے حل نکالنا چاہیے ۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...