کراچی (کرائم رپورٹر) لانڈھی کے علاقے فیوچر کالونی میں فائرنگ سے شادی شدہ عورت قتل، گلشن معمار میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو تشدد کرکے ہلاک کرنے کے بعد نعش جھاڑیوں میں پھینک دی۔ لانڈھی کے علاقے فیوچر کالونی مقتولہ 38 سالہ شہناز کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے جناح ہسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس کے مطابق ادھر گلشن معمار میں جھاڑیوں سے ایک شخص کی نعش ملی ہے عمر تقریبا 30 سال تھی۔ دریں اثنا ءشاہراہ فیصل پر نرسری کے قریب زین العابدین کو پیچھے سے گولیاں ماریں جب کہ کامران نامی شخص فائرنگ کی زد میں آیا ۔واقعہ زین العابدین کے ساتھ ملزمان کی ذاتی دشمنی لگتا ہے۔
کراچی/ فائرنگ