مظفرآباد(این این آئی + نوائے وقت رپورٹ) آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی حکومت نے مالی سال 2017-18 کےلئے ریکارڈ94ارب41کروڑ روپے جبکہ نظر ثانی شدہ میزانیہ برائے 2016-17کےلئے 76ارب05کروڑ 12لاکھ50ہزار روپے کا بجٹ منظوری کے لیے پیش کر دیا ۔ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں10فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے جبکہ ترقیات کےلئے آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے زیادہ 23ارب28کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے ۔آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس جمعرات کے روز ڈپٹی سپیکر سردار فاروق احمد طاہر کی صدارت میں شرو ع ہواجس میں آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر خزانہ ،منصوبہ بندی و ترقیات و صحت ڈاکٹرمحمد نجیب نقی خان نے موجودہ حکومت کا مالی سال2017-18کےلئے پہلا تاریخی اور عوام دوست بجٹ پیش کیا ۔ ایوان میں بجٹ2017-18 کی آمدن واخراجات کے تخمینے کی تفصیل بیان کرتے ہوئے ڈاکٹر نجیب نقی نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں اخراجات(نارمل میزانیہ) کا کل تخمینہ 71ارب 13کروڑ روپے محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کےلئے 2328.050ملین روپے ، بورڈ آف ریونیو کےلئے.653 794، سٹیمپس کےلئے 16،اراضی انصرام و بندوبست کےلئے27.075،بحالیات اور ریلیف کےلئے.710 741،پنشن کےلئے11000،تعلقات عامہ کےلئے125.850،عدلیہ کےلئے1291.980،پولیس کےلئے.830 4897،جیل خانہ جات کےلئے173.540،شہری دفاع کےلئے120.540،آرمڈ سروسز بورڈ کےلئے61.350،تعمیرات عامہ و مواصلات کےلئے3320.760، تعلیم کےلئے22551.418، صحت کےلئے6626.105،سپورٹس یوتھ کلچر اور ٹرانسپورٹ کےلئے69.140،مذہبی امور کےلئے142.840، سماجی بہبود و امور نسواں کےلئے269.770،زراعت کےلئے.090 655،امور حیوانات کےلئے.300 633،خوراک کےلئے 211.219،ریاستی تجارت کےلئے1500،جنگلات کےلئے 861.540، امداد باہمی کےلئے.820 58،برقیات کےلئے00 6563.6، لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کےلئے.550 492،صنعت و محنت اور معدنی وسائل کےلئے 127.080،پرنٹنگ پریس کےلئے.860 55ابریشم کےلئے.280 80، سیاحت جنگلی حیات و فشریز کےلئے.864 141اور متفرق کےلئے 4590.186جبکہ Caital Expenditureکےلئے 600ملین روپے تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ مالی سال 2017-18میں آمدن کا کل تخمینہ71ارب13کروڑ روپے لگایا گیا ہے ۔ قبل ازیں وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مالی سال 2017-18کےلئے 94ارب41کروڑروپے جبکہ2016-17نظر ثانی شدہ میزانیہ کےلئے 76ارب 05کروڑ12لاکھ 50ہزار روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔
آزاد کشمیربجٹ