لندن (عارف چودھری+ نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم برطانیہ نے آگ سے متاثرہ گرنفل ٹاور کا دورہ کیا، ہلاک 17 اور زخمیوں کی تعداد 79 ہو گئی۔ 18 کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے واقعہ کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا۔ انہوں نے آگ بجھانے والے فائر بریگیڈ کے عملے سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کی تعریف کی۔ مسلمانوں اور دوسرے لوگ جنہوں نے لوگوں کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا ان کا شکریہ ادا کیا۔ برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق سحری کیلئے اٹھنے والے مسلمانوں نے آگ میں گھرے لوگوں کو بچایا۔ صباح نیوز+ این این آئی کے مطابق گرینفل ٹاور میں آگ لگنے پر ایک عورت نے بچی کو 10 ویں دوسری نے چھٹی منزل سے بچے کو نیچے گرایا۔
گرینفل ٹاور