حضرت علی ؓ نے انصاف کے قیام کیلئے سب کچھ قربان کر دیا: علامہ عباس کمیلی

Jun 16, 2017

لاہور( خصوصی نامہ نگار) آل پاکستان ادارہ محفل حسینی کے تحت یوم شہادت حضرت علیؓ ، قومی کانفرنس سے علامہ عباس کمیلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی بنیاد عدالت یا سماجی انصاف کا قیام ہے حضرت علی ؓ نے اپنا سب کچھ قربان کر دیا اور قیام عدالت کے سلسلے میں ذرہ برابر بھی انحراف نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ علم اور عدالت اسلامی اور انسانی معاشرے کی پہچان ہے۔ قتل و غارت گری، دہشت گردی انتہا پسندی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ آج بھی عالم کفر حضرت علی ؓ کے نام سے لرزہ براندام ہے۔

مزیدخبریں