اسلا م آباد(این این آئی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایا ز صادق نے کہا ہے کہ مستحکم اور پر امن افغانستان پاکستان اور خطے کے اہم مفاد میں ہے ۔ پا کستان ہمسایہ ممالک کی خود مختاری ، علا قائی سا لمیت اور باہمی احترام پر یقین رکھتا ہے۔ انہو ں نے ان خیا لات کا اظہار افغانستان کے سفیر ڈ اکٹر حضر ت عمر زکھیو ال سے کیا جنہو ںنے ان سے پارلیمنٹ ہاوس میںملا قات کی۔سپیکر قومی اسمبلی نے پا کستان اور افغانستان کے درمیا ن مو جودہ دو طرفہ اور پا رلیمانی تعلقات کو مزید مستحکم کر نے کی خواہش کا اظہا ر کیا ۔ دونو ں ممالک کی پارلیمانو ں کے درمیا ن رابطوں سے مو جودہ دوطرفہ تعلقات کو مزیدبہتر اور مضبو ط بنا نے میں مدد ملے گی ۔ افغانستان کے سفیر حضرت عمر زاخیلوال پا کستان اور افغا نستا ن کے ما بین تعلقات کو مضبو ط بنانے اور تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ دونو ں اقوام کو ایک جیسے چیلنجز کاسامنا ہے جس پر مشترکہ حکمت عملی ہی سے قابو پا یا جا سکتا ہے۔ افغا نستان کے سفیر نے تعلقات میں ہم آہنگی بڑھا نے کے لیے دونو ں ممالک کے درمیان اجتما عی مکا لمے کی ضرورت پر زور دیا ۔
ایاز صادق