اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی خاران اور وارسک میں تھری جی سروس فراہم کی جائے گی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نجی موبائل کمپنیوں میں معاہدہ طے پا گیا موئثر پالیسیوں کی وجہ سے معروف کمپنیاں پاکستان کے ساتھ معاہدے کررہی ہیں اسلام آباد میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نجی موبائل کمپنیوں کی تقریب سے خطاب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ مخالفین کی پرواہ کئے بغیر ملکی معاشی ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔ 2030ءتک پاکستان جی 20 کی صف میں شامل ہو جائے گا۔ جبکہ وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے خطاب میں کہا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تاریخ میں معاہدہ سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
انوشہ رحمن