پاکستان سی پیک کیلئے بھرپور سکیورٹی فراہم کرے گا: جنرل زبیر محمود حیات

بیجنگ (آئی این پی)چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ باہمی فوجی تعاون کو مضبوط کرکے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے لئے بھر پور سکیورٹی کی ضمانت فراہم کریگا جبکہ چینی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے چیئرمن یو جن شنگ نے کہا امید ہے دونوں ملکوں کے افواج کے درمیان تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی قومی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے چیئرمین یو جن شنگ نے بیجنگ میں پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات کی جس میں فریقین نے دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

جنرل زبیر

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...