فلم انڈسٹری کیلئے خصوصی پیکج، دیگر حکومتی مراعات کا خیرمقدم

لاہور (کلچرل رپورٹر) وزیراعظم میاں نواز شریف کی طرف سے فلم انڈسٹری کو باقاعدہ انڈسٹری کا درجہ دینے، فنکاروں کیلئے خصوصی پیکج، نیشنل فلم انسٹیٹیوٹ اور اکیڈمی بنانے اور دیگر مراعات کے اعلان کا پاکستان فلم و سینما انڈسٹری کی اہم شصیات نے زبردست خیرمقدم کیا ہے۔ چیئرمین پاکستان فلم ایگزیبیٹرز ایسوسی ایشن ضوریز لاشاری نے وزیراعظم میاں نواز شریف کی طرف فلم انڈسٹری کو باقاعدہ انڈسٹری کا درجہ دینے اور فنکاروں کیلئے خصوصی پیکج کے اعلان پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ فلم و سینما انڈسٹری کو بہت تقویت ملے گی اور اس کی وجہ سے نہ صرف نئی فلمیں بنیں گی بلکہ نئے سینما گھر بھی تعمیر ہوں گے۔ میں تمام فلم و سینما انڈسٹری کی طرف سے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور فلم ڈائریکٹر سیدنور نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کیلئے حکومتی پیکج کے اعلان پر میں وزیراعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان کے علاوہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا بھی شکرگزار ہوں کہ انہوں نے چار یا پانچ ماہ قبل ایک ملاقات میں یہ وعدہ کیا تھا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ وہ پہلی وزیر ہیں جنہوں نے فلم انڈسٹری کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ اس اقدام سے فلم انڈسٹری کا سنہری دور واپس آئے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...