لندن(آئی این پی)چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں انگلش ٹیم کو شکست دے کر شاہین کارڈیف سے لندن پہنچ گے۔اوول لندن میں (آج)جمعہ کو شاہین فیصلہ کن معرکے کے لئے مشقوں کا آغاز کریں گے ، محمد عامر کی فٹنس میں بہتری آنے لگی ہے ، کارڈف میں چیمپئینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں انگلش ٹیم کو شکست دینے کے بعد شاہینوں کی اگلی منزل لندن ہے۔لندن پہنچ کر ایک روز مکمل آرام کے بعد شاہین (آج) سے میگا ایونٹ کے فیصلہ کن معرکے کی تیاریاں شروع کریں گے۔فیصلہ کن معرکے سے قبل شاہینوں کےلئے اچھی خبر یہ ہے کہ محمد عامر کی فٹنس میں خاصی بہتری آ رہی ہے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ فائنل میں پہنچنے کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں ، فائنل میں بھی مثبت کرکٹ کھیلتے ہوئے قوم کو بڑی خوشی دیں گے۔ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کہتے ہیں کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی بر وقت فارم میں آئے ہیں اور نوجوان کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی پاکستان کرکٹ کے لئے نیک شگون ہے۔