لاہور( نمائندہ سپورٹس) سابق ٹیسٹ کرکٹر ڈائریکٹر این سی اے مدثر نذر کا کہنا ہے کہ عبدالرزاق کی طرح محمد حفیظ کو بھی ضائع کر رہے ہیں۔ جب وہ پلینگ الیون میں ہے تو اوپن کیوں نہیں کرتا، جب وہ وکٹیں حاصل کرنیوالا گیند باز ہے تو باؤلنگ کروانا کیوں بھول جاتے ہیں۔ موجودہ صورتحال میں مجھے حفیظ کا ٹیم میں کردار مسلسل کم ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ وہ وقت نیوز کے پروگرام گیم بیٹ میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی ہی غلط حکمت کیوجہ سے بہترین آل راونڈر عبدالرزاق ضائع ہوئے۔بالخصوص اس کے آخری ڈیڑھ دو سال میں اسے آٹھویں نویں نمبر پر بیٹنگ کے لئے بھیجا جاتا تھا۔ ایک مرتبہ میچ کے پچاسویں اوور میں اسے باؤلنگ دی گئی یہ میچ کا آخری اور عبدالرزاق کا پہلا اوور تھا ایسی منصوبہ بندی اور فیصلوں کیوجہ سے ہم عبدالرزاق سے وہ کام نہیں لے سکے جسکی وہ اہلیت رکھتا تھا ہم نے اسے ضائع کیا وہ بہت بڑا آل راونڈر تھا اور اب ایسی ہی صورتحال کا محمد حفیظ کو بھی سامنا ہے۔
عبدالرزاق کی طرح محمد حفیظ کو ضائع کر رہے ہیں : مدثر نذر
Jun 16, 2017