لندن (سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم نے بھارت کو بتا دیا کہ ’’باپ‘‘ کون ہے اور بیٹا کون۔ چیمپینز ٹرافی کا فائنل میچ 18 جون کو کھیلا جانا ہے اور 18 جون کو ہی ’’فادرز ڈے‘‘ یعنی باپ کا عالمی دن منایا جانا ہے ‘کرکٹ کا ’’باپ‘‘ تو فائنل میں پہنچ ہی چکا ہے تاہم ’’بیٹا‘‘بھی پوتے کو ہراکر فائنل میں پہنچ گیا ہے ۔بھارتیوں کی بولتی بند ہو گئی ہے۔18 جون کو فائنل اور 18 جون کو ہی فادرز ڈے ہے، ویسے ہی انٹرنیٹ پر ایک طوفان برپا ہے اور بھارتی صارفین منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔اس جیت کے بعد تو وریندر سہواگ جیسے کھلاڑی بھی اپنا چھپانے کیلئے جگہ ڈھونڈتے پھر رہے ہیں۔مگر پاکستانی ہیں کہ ان کی خوشی کسی طرح بھی ختم ہونے میں نہیں آ رہی۔یہ ساری حقیقت جان کر آپ اپنی آنکھیں بند کریں گے اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تصور کرتے ہوئے ہلکی اور پرسکون مسکراہٹ کے ساتھ یہ ضرور کہیں گے ’’ہم باپ ہیں، باپ۔