اسلام آباد (اے پی پی) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دورانملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا تاہم گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان ، بہاولپور، ڈی جی خان، ڈی آئی خان ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم بہاولپور، ساہیوال، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب:مری 09 ، بہاولنگر05، گجرات04، منگلا، ساہیوال 03، جہلم02، سیالکوٹ 01 ، کشمیر: کوٹلی 12 ، راولاکوٹ 03 ، خیبرپختونخوا: بالاکوٹ میں 04 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی، نوکنڈی، دالبندین 48 ، لاڑکانہ، دادو، موہنجوداڑو47، رحیم یار خان، شہید بینظیر آباد46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات
Jun 16, 2017